چین میں واٹس ایپ اور تھریڈز کو ایپل اسٹور سے ہٹا دیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مارک زکربرگ کو ایک اور بڑا دھچکا، چین نے ایپل کو حکم دیا ہے کہ وہ مقبول سوشل میڈیا ایپس، واٹس ایپ اور تھریڈز کو ایپ اسٹور سے ہٹا دے۔

ایپل نے بتایا کہ بیجنگ کے انٹرنیٹ ریگولیٹر ‘دی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن نے قومی سلامتی کے تحفظات کا حوالہ دے کر اسے یہ ایپس ہٹانے کا حکم دیا۔ایپل نے اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ ان ممالک کے قوانین کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے جن میں وہ کاروبار کرتا ہے، چاہے وہاں اختلاف رائے ہی کیوں نہ ہو۔

خیال رہے کہ چین آئی فونز کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ چین میں میٹا کی دیگر ایپلیکشن فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب اور مائیکرو بلاگنگ سروس ‘ایکس’ پہلے ہی دستیاب نہیں ہیں۔تاہم چینی حکم صرف میٹا تک محدود نہیں ہے، ایپل نے مبینہ طور پر ایپ اسٹور سے سگنل اور ٹیلی گرام میسجنگ سروسز کو بھی ہٹا دیا ہے۔

گزشتہ برس اگست میں چین نے تمام موبائل ایپ ڈویلپرز کو حکم دیا تھا کہ وہ آن لائن اسکیمز اور دھوکا دہی کو روکنے کی کوشش میں حکومت کے پاس خود کو رجسٹر کرائیں یا آپریشن بند کر دیں۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ رواں برس مارچ کے آخر تک تھی۔

چین کے ان اقدامات سے مقامی سوشل میڈیا ایپس مثلاً وی چیٹ کے فروغ میں مدد ملی ہے۔یہ اقدام امریکا اور چین کے درمیان بین الاقوامی ٹیکنالوجی کے تنازع میں جلتی پر تیل کا کام کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم