پنجاب حکومت کا مرغی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے کہا ہے کہ مرغی کی قیمتیں باقاعدہ گٹھ جوڑ کرکے بڑھائی جاتی ہیں۔ حکام محکمہ لائیو سٹاک نے پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مافیا کے گٹھ جوڑ کا سخت نوٹس لیا ہے۔

حکام محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ عوام کو سستا چکن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز سے سٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے۔ مرغی مافیا ملی بھگت سے واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں۔ پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بھی مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ زندہ مرغی 560 سے 580 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں