بلوچستان: مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد ہلاک کردیا

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں نے سنجاوی روڈ، ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تو اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا اور معصوم جانیں بچ گئیں۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی بارڈر فورس کا ڈرون بنگلہ دیش میں گر کر تباہ

سعودی تیل کی آمد کے بعد بنگلہ دیش کی ایسٹرن ریفائنری کی مکمل بحالی متوقع

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی