پاک فوج کے زیراہتمام کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار کی تعمیر و تزئین و آرائش مکمل

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی۔

شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کے عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج  نے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام  4 ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔

مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیراستعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ اور پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کے عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!