پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے بڑے آپریشن کا آغاز ہوگیا

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بڑے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں ائیر کوالٹی بہتر کرنے اور اسموگ کم کرنے کے پلان پر عمل درآمد کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر صوبہ پنجاب میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، انسانی صحت کے قاتل زہریلا دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں پر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) نے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

ای پی اے کی ٹیموں نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر کارروائیاں بھی کی ہیں، آنے والے دنوں میں ماحولیاتی آلودگی، زہریلے مادوں کے اخراج اور اسموگ کی وجہ بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر انسانی صحت کے لیے مضر اور کینسر سمیت مہلک بیماریاں پیدا کرنے والے دھوئیں کے تدارک کے ٹاسک پر بھی عملدرآمد شروع کردیا ہے، ان اقدامات سے ائیرکوالٹی انڈیکس بہتر اور اسموگ کی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی۔

زیادہ دھواں پیدا کرنے والے علاقوں کی میپنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، دھوئیں کی مقدار جانچنے کے جدید آلات سے بھی مدد لی جائے گی، قانون سازی کے لیے بھی کام تیز کر دیا گیا، قانون سازی سے سزائیں اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے صنعتوں کو ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور ائیر کوالٹی بہتر بنانے کی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جدید آلات اور طریقوں کو اختیار کریں تاکہ سب بیماریوں سے محفوظ ہوں، درخت، پرندے اور انسان  سب صاف فضا میں سانس لے سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم