کوئٹہ: سسر نے داماد کو قتل کردیا، وجہ کیا تھی؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 9 اپریل کو کوئٹہ کے وسطی علاقے مری آباد کے رہائشی عارف حسین نے اپنے داماد کو گولی مار کر قتل کردیا تھا جس کی وجہ سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق کے عارف حسین کی جواں سالہ بیٹی ماریہ بتول نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی جس پر مقتولہ کے والد نے تیش میں آکر اپنی دوسری بیٹی کے گھر جا کر اس کے شوہر اعجاز ولد جمعہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اعجاز کی موت سینے میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔

پولیس نے ملزم عارف کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرکے قتل کا مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں قتل کو قبول کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول اعجاز اس کی چھوٹی بیٹی کو کسی معاملے پر بلیک میل کر رہا تھا اس حوالے سے عارف کی بیٹی نے کئی بار اس سے شکایت بھی کی۔

ملزم کی اس معاملے پر داماد سے بات ہوئی اور اس نے اسے سمجھایا لیکن داماد اس سے باز نہ آیا تاہم بیٹی نے حالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی جس پر ملزم نے اعجاز کو گولی مار کر قتل کردیا۔

معاملے کی مزید تحقیات جاری ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جنیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا