شیخ طحنون کے انتقال پر وزیراعظم پاکستان کا یو  اے ای کے صدر سے اظہارِ تعزیت

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان آج شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ان کے چچا عزت مآب شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں  یو اے ای کے شاہی خاندان کے لیے بے پناہ عزت اور احترام ہے، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’معرکہ حق‘ ٹی20 کرکٹ میچ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام الیون نے جیت لیا، سیلیبریٹیز الیون کو شکست

سونا امریکی بانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا ریزرو اثاثہ بن گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب، ایک سال میں کتنے افراد بینکنگ نظام کا حصہ بنے، حیران کن اعدادوشمار

طالبان حکومت سے فرار ہونے والی افغان خواتین فٹبالرز کی بین الاقوامی میدانوں میں شاندار واپسی

کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول، 140 ممالک کے ایک ہزار فنکار شرکت کریں گے

ویڈیو

علیمہ خان نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بجٹ پیش کرنے سے کیوں روکا؟

ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کر لیا، مستقبل میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھی مختلف تجاویز شامل کی جا رہی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی