تیسری بار وزیراعظم بننے کا معاملہ، نریندر مودی کی مشکلات میں اضافہ

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری بار وزیراعظم بننے کا معاملہ سنگیں ہو جانے سے مودی کی سیاسی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم مودی پر حملہ کیا اور بی جے پی سے سوال کیا کہ ان کا آئندہ وزیراعظم کون ہوگا کیونکہ نریندر مودی اگلے برس 75 سال کے ہوجائیں گے۔

ادھر وزیر داخلہ امیت شاہ نے اروند کیجریوال کے سنسنی خیز دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا آئین یہ نہیں کہتا کہ 75 سال کی عمر کے بعد پارٹی کا کوئی لیڈر وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ نریندر مودی انتخابات جیت کر تیسری بار بی جے پی سے وزیر اعظم بنیں گے۔

اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیت جاتی ہے تو بھی پی ایم مودی اگلے سال تک ہی وزیر اعظم رہیں گے۔ مودی نے خود یہ اصول بنایا تھا کہ 75 سال بعد ان کی پارٹی میں کوئی بھی سرگرم سیاست میں نہیں رہے گا۔ اگر بی جے پی اس بار الیکشن جیتتی ہے تو اگلے سال پی ایم مودی 75 سال کے ہوجائیں گے اور پھر امیت شاہ کو وزیراعظم بنائیں گے۔ نریندر مودی اگلے سال 17 ستمبر کو 75 سال کے ہو رہے ہیں۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے جواباً کہا کہ میں اروند کیجریوال اینڈ کمپنی اینڈ انڈیا بلاک کو بتانا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کے آئین میں اس طرح کی کسی چیز (75 سال حد کا اصول) کا ذکر نہیں۔ پی ایم مودی نہ صرف یہ مدت پوری کرنے والے ہیں بلکہ وہ مستقبل میں بھی ملک کی قیادت کرتے رہیں گے۔ وزیر داخلہ نے کیجریوال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیجریوال کو عدالت سے صرف عبوری ضمانت ملی ہے اور یہ عارضی ہے۔ کیجریوال کو صرف یکم جون تک عبوری ضمانت ملی ہے اور انہیں 2 جون کو ایجنسیوں کے سامنے خود سپردگی کرنی ہوگی۔ اگر اروند کیجریوال اسے کلین چٹ سمجھتے ہیں تو قانون کے بارے میں ان کی سمجھ کمزور ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ آئندہ برس 17 ستمبر کو نریندر مودی 75 سال کے ہو رہے ہیں، اُنہیں جانا ہوگا۔ لعل کشن چند ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی، سُمترا مہاجن اور یشونت سنہا نے 75 سال پورے کرنے پر رخصت لی تھی۔ جو وعدے بوڑھے مودی کر رہے ہیں اُنہیں پورا کون کرے گا، کیا اَمیت شاہ ایسا کر پائیں گے؟ کیا اس شخص میں قائدانہ اوصاف ہیں؟ بی جے پی کے ووٹرز کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ وہ مودی کو نہیں بلکہ اَمیت شاہ کو ووٹ دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ