پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل یوم مارخور منایا جائیگا

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل مارخور کا عالمی دن منایا جائیگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مارخور کا عالمی دن منانے کا فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں کیا تھا۔

اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی پیش کردہ قرارداد منظور کرتے ہوئے ہر سال مئی کی 24 تاریخ کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا۔

قرارداد کے مطابق، یہ دن منانے کا مقصد مارخور کو تحفظ دینے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون کو بڑھانے کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے۔

مارخور پاکستان کا قومی جانور بھی ہے جو زیادہ تر گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان کے علاوہ مارخور انڈیا، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان اور چند دیگر علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

قدرتی وسائل کے تحفظ کے بین الاقوامی ادارے (آئی یو سی این ) کے مطابق مارخور کا شمار بھی ایسے جانوروں میں ہوتا ہے جن کی نسل کو معدومیت کے خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان میں مارخور کی مجموعی تعداد کتنی ہے؟

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مارخور وسطی و جنوبی ایشیا میں پایا جانے والا ایک اہم جانور ہے جس کے مساکن کی حفاظت ماحولیاتی حوالے سے لازمی اہمیت رکھتی ہے۔ اس سے علاقائی معیشت کی ترقی، دیگر جانوروں کے تحفظ کی کوششوں کو بہتر بنانے اور پائیدار سیاحت میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) سے ہر سال مارخور کا عالمی دن منانے کا اہتمام کرنے کا کہا گیا ہے۔

2014 کے بعد پاکستان میں مارخور کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا جو ایک دہائی کے عرصہ میں 2 گنا بڑھ چکی ہے۔ اس دوران کسی برس مارخور کی تعداد میں اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی نہیں ہوئی۔ اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں مجموعی طور پر 3,500 سے 5,000 تک مارخور موجود ہیں جن کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا میں پائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان