انٹرنیٹ پر ننھے ‘فضل بخش’ کی دھوم، صارفین کا ڈرامے میں کاسٹ کرنے کا مشورہ

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار بلال عباس کے ڈرامے ‘عشق مرشد’ کے کردار ‘فضل بخش’ کی کاپی کرتے ہوئے شاہمیر نامی ایک بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

’ماما اینڈ شاہمیر‘ کے نام سے انسٹاگرام پر موجود ایک صارف نے اپنے بیٹے کی تیسری سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں ننھا شاہمیر عشق مرشد ڈرامے میں بلال عباس کے کردار’فضل بخش‘ کو کاپی کرتا نظر آیا۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ یہ فضل بخش انسپائرڈ تھیم سالگرہ ہے کیونکہ شاہمیر اور اس کے والد کو عشق مرشد میں فضل بخش کا کردار بے حد پسند آیا تھا اس لیے شاہمیر کے والد نے اس کی تیسری سالگرہ کا تھیم اسی کردار پر رکھ دیا اور شاہمیر بھی اس کردار کو نبھانے کے لیے بہت پُرجوش تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mama & Shahmeer (@iamshahmeerkhaan)

ننھے فضل بخش کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ عشق مرشد ڈرامے میں فضل بخش کے کردار کی نقل کرتے دکھائی دے رہے ہیں، کچھ صارفین کو ان یہ انداز بھایا تو کسی نے مشورہ دے ڈالا کہ عشق مرشد کے سیزن ٹو میں اس بچے کو شبرہ اور شاہمیر کے بیٹے کے طور پر کاسٹ کیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mama & Shahmeer (@iamshahmeerkhaan)

واضح رہے کہ ڈراما ‘عشق مرشد’ 8 اکتوبر 2023 کو آن ایئر ہوا، جو عوام میں بے حد مقبول ہوا۔ اس ڈرامے میں بلال عباس کے ساتھ اداکارہ درِفشاں کو کاسٹ کیا گیا جن کی آن اسکرین جوڑی کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، تہران کے مطالبات رکاوٹ بن گئے، وال اسٹریٹ جرنل

نیتن یاہو نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا، حماس کو غیر مسلح کرنے تک اسرائیلی فوج واپس نہیں ہوگی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب، چند مقامات پر بارش کا امکان

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ویڈیو

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ: پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بدلنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار