مریم نواز کو اقوام متحدہ کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اقوام متحدہ کی جانب سے ’اسکرول آف آنر‘ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اقوام متحدہ کی جانب سے اسکرول آف آنر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبہ دنیا کے 150 سے زیادہ پراجیکٹس میں نمایاں، مریم نواز نے ایوارڈ وصول کرلیا

حنا پرویز بٹ کے مطابق، یہ اعزاز عالمی سطح پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 18 ماہ کے دوران 2 لاکھ 20 ہزار افراد کو اپنی چھت فراہم کی ہے، جبکہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کے تحت شہریوں کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر 15 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کی بڑی کامیابی، 2 منصوبے عالمی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ

متن کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے میں شفافیت کو سراہا گیا ہے، ایوارڈ کی تقریب میں بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کے اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ پنجاب کے 14 کروڑ عوام کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp