’پاک بھارت ٹی20 میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھ سکیں گے‘

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فین پارک قائم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا، نیویارک سے 11 ہزار کلومیٹر دور راولپنڈی میں بیٹھے شائقین بھی اس میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے، آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں  کرکٹ شائقین کے لیے فین پارک بنایا جائے گا، شائقین بڑی اسکرین پر اس اہم میچ سے براہ راست لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پاکستان سمیت آئی سی سی نے 5 مختلف ممالک میں 9 لائیو سائٹس کے ساتھ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز براہ راست دیکھانے کے لیے فین پارکس کی ریکارڈ تعداد کا اعلان کیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز نیویارک سٹی، نئی دہلی، راولپنڈی سمیت مختلف مقامات پر آئی سی سی کے قائم کردہ فین دکھائے جائیں گے، جو کہ کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ فین پارکس ہوں گے۔

پارکوں میں لائیو تفریح جیسے ڈی جے، کھانے پینے کے آوٹ لیٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی ہوں گی، جس سے یہ دنیا بھر کے شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا، فین پارکس میں کرکٹ ایمبیسیڈرز بھی آئیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق 10 مختلف فین پارکس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اے کا کھیل دکھایا جائے گا، ان میں نیویارک میں سیڈر کریک پارک، نئی دہلی میں اندرا گاندھی انڈور ایرینا اور پاکستان میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی میں فین پارک شائقین کے لیے کھیل شروع ہونے سے 90 منٹ پہلے کھل جائے گا اور کھیل کے اختتام کے 60 منٹ بعد تک کھلا رہے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 9 مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز میں کینسنگٹن اوول، بارباڈوس، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ، پروویڈنس اسٹیڈیم، سرویوین رچرڈز اسٹیڈیم، ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ، سینٹ اور آرنوس ویل اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔

امریکا میں 3 مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے، میچر آئزن ہاور پارک، نیویارک کرکٹ اسٹیڈیم اور گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق

بغلان میں طالبان کی چوکی پر مخالف جنگجوؤں کا حملہ اور قبضہ

ٹک ٹاک نے لاکھوں صارفین سے حفاظتی فیچر جان بوجھ کر چھپایا، لیک رپورٹ میں انکشاف

سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود ٹرمپ کا نیا اقدام، پیدائشی شہریت محدود کرنے کے لیے نئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟