ایلون مسک اب نیا کیا کرنے جا رہے ہیں؟

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ایک سپر کمپیوٹر تیار کرنے کے خواہشمند ہیں، جس کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ یہ کمپیوٹر تمام کمپیوٹروں سے مختلف ہوگا کیونکہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ گروک کو پاور فراہم کرنے کی طاقت رکھتا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک ایک ایسا سپر کمپیوٹر تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جوآرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ گروک کو پاور فراہم کرے گا، اور یہ سپر کمپیوٹر 2025 کی آخری سہ ماہی تک مکمل کام کرنے لگے گا۔

ایلون مسک کی جانب سے سرمایہ کاروں کو بتایا گیا کہ ان کی کمپنی ایکس اے آئی اس سپر کمپیوٹر کو تیار کرنے پر کام کر رہی ہے، اور اس مقصد کے لیے ایکس اے آئی کی جانب سے اوریکل کمپنی سے شراکت داری قائم کی جائے گی۔

ایلون مسک کی جانب سے گروک کے اپ ڈیٹ ماڈل پر بھی کام کیا جار ہا ہے جس کے لیے 20 ہزار Nvidia H100 GPUs کو استعمال کیا جائے گا۔ ایلون مسک نے 2023 میں ایکس اے آئی کو قائم کیا تھا تاکہ اوپن اے آئی اور گوگل کو اس شعبے میں ٹکر دی جا سکے گی۔

واضح رہے اوپن اے آئی وہ کمپنی ہے جس کے وہ شریک بانی بھی ہیں مگر 2018 میں انہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ تاہم اب وہ اپنے ہی ایکس اے آئی کو اوپن اے آئی اور گوگل کو مات دینے کے کوششوں میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں