بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے، فارم 45 اور فارم 47 کی بحث سے کچھ نہیں نکلے گا۔

 ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ پاکستان موجودہ بحرانوں سے نکل آئے تو پھر ایک دوسرے کو معاف کریں۔ قصوروں کو ناپیں گے تو 100فیصد بے قصور کوئی نہیں نکلے گا۔

ان کا کہنا ہے’ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں، واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، علمی و تحقیقی کام پر ساری توجہ مرکوز ہے۔‘

طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ  استحکام کے لیے انتقام کو چھوڑنا ہوگا، فارم 45 اور فارم 47کی بحث سے کچھ نہیں نکلے گا۔ اس بحث نے ذہنی حالات یہاں تک پہنچا دئیے ہیں کہ نوجوان 1947کے فیصلے پر شک کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین قانون دونوں گمشدہ ہیں انہیں بازیاب کروانے کی ضرورت ہے۔ ملک کی سلامتی سے انا بڑی نہیں ہوتی۔ پاکستان کو اس وقت کسی بیرونی جنگ کا خطرہ نہیں۔ اس کے باوجود ہر طبقہ حالت جنگ میں ہے۔

’لوگوں کے غم و غصہ کو ٹھنڈا کریں، ایک دوسرے کو سنا اور سمجھا جائے، ایک دوسرے کو راستہ دیں، آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی میں ہی استحکام اور بقا ہے۔ سب اپنی اپنی حدوں کا عدل و انصاف کے ساتھ ازسرنو تعین کریں۔‘

مولانا طاہرالقادری نے کہا ’میں متعدد بار واضح کر چکا ہوں کہ 2024ء کے دھرنے سے پہلے میری جنرل ظہیر الاسلام یا کسی جنرل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر جنرل راحیل شریف کے کہنے پر درج ہوئی، کیونکہ شریف برادران نے عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں ہونے دی تھی۔‘

انہوں نے کہا ’جنرل راحیل شریف نے نواز شریف کے کہنے پر ہم سے ملاقات کی، میں کینیڈا تھا کہ اس وقت کی حکومت نے میرے لاہور والے گھر، مرکز پر حملہ کروایا اور 14 کارکنوں کو شہید 100 کو شدید زخمی کر دیا۔ ہمیں آج دس سال کے بعد بھی انصاف نہیں ملا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے آغاز میں مندی، دوپہر تک انڈیکس میں 1,950 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22.67 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک

امریکا، ایران امن معاہدے کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا، جنگ بندی میں 60 روز توسیع کی تجویز

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سینڈہرسٹ میں غیر معمولی کارکردگی، انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ جیت لیا

ٹرمپ خاندان سے منسلک سیاحتی منصوبے کے خلاف البانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج

ویڈیو

بجٹ 27-2026: پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی آدھی رہ جائے گی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘