پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئر اسکوائش اوپن چیمپیئن شپ جیت لی

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئر اوپن چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ اس سے قبل ماہ نور نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ  میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اتوار کو سنگاپور میں کھیلی جانے والی جونیئر اسکواش اوپن چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی ماہ نور علی نے چین کے فینگ چن کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ماہ نور نے چین کی فینگ چن کو 11-6 ، 11-7 اور 11-4 کے اسکور کے ساتھ شکست دے کر جونیئر اسکواش اوپن چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔

اس سے قبل 14 اپریل 2024 کو پشاور سے تعلق رکھنے والی سگی بہنوں ماہ نورعلی اور مہوش علی نےآسٹریلین جونیئراوپن چیمپیئن شپ بھی جیت کر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

اسکواش کے میدان میں ابھرتی ہوئی 15 سالہ مہوش علی  اور ان کی بہن ماہ نور علی بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کی بی اے آر ڈی فیلو ہیں۔

بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد (بی اے آر ڈی) فاؤنڈیشن کی مدد سے ماہ نور علی نے 11 سال کی عمر میں اسکواش کے میدان میں خود کو ایک بہترین کم عمر کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے۔ وہ اب تک 11 طلائی تمغے جیت چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار