ٹی20 ورلڈ کپ: افغانستان نے یوگینڈا کو 125 رنز سے شکست دے دی

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے یوگینڈا کو 125 رنز سے شکست  دے دی، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے، جواب میں یوگینڈا کی ٹیم 16ویں اوور میں 58رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز رحمان اللہ گرباز نے 76 اور ابراہیم زدران نے 70 رنز بنائے۔ بولنگ میں فضل حق فاروقی نے کیریئر بیسٹ 9 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ راشد خان، نوین الحق نے 2،2 جبکہ مجیب الرحمان نے 1وکٹ حاصل کی۔

یوگینڈا کی جانب سے سب سے زیادہ 14 رنز رابنسن ابویا اور ریاضت علی شاہ نے 11 رنز بنائے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہیں جا سکا۔ بولنگ میں کوسمس کیوٹا، برائین مسابا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ الپیش رمضانی نے 1وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کا اسکواڈ

افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان، وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، نجیب اللہ زردان، محمد نبی، گلبدین نائب، عزمت اللہ عمر زئی، کریم جنت، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

یوگنڈا کا اسکواڈ

یوگنڈا کی ٹیم میں کپتان برائن مسابا، رونک پٹیل، کیپر سیمن سیسازی، روجر مکاسا، ریاضت علی شاہ، دنیش نکرانی، الپیش رامجانی، روبن سن اوبویا، بلال حسن، کوسمس کیئووٹا، اور ہینری سین یونڈو شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں