خادم حرمین شریفین کا مہمانوں کے لیے موبائل سم کارڈز کا تحفہ

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ مذہبی امور نے خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے تحت مقامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے تعاون سے مہمانوں کو ’ڈیٹا اور کالز‘ کی سہولت فراہم کرنے والی موبائل سم کارڈز تحفے میں دی ہیں۔

سعودی وزارتِ مذہبی امورکے مطابق مذکور بالا اقدام کا مقصد خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے مہمانوں کو حج کے دوران اپنے عزیزوں سے رابطے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

سعودی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حجاج کرام کو مکہ مکرمہ میں ان کی رہائش گاہوں پر پہنچتے ہی موبائل سم کارڈز فراہم کیے جائیں گے، جس سے مہمانانِ گرامی اپنے ملک میں موجود اہلِ خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے اور ان کی خیریت معلوم کرسکیں گے۔

یہ سم کارڈز حجاج کو سوشل میڈیا پر اپنے روزمرہ کے واقعات شیئر کرنے یا براہِ راست کالز کے ذریعے اپنے عزیزوں سے رابطے میں رہنے کا موقع فراہم کریں گے۔

اس طرح وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ حج کی روحانی فضا اور سعودی عرب میں موجود سکون و امان کو محسوس کر سکیں گے، یہ تمام سروسز خادم حرمین شریفین کی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی متنوع سہولیات کا حصہ ہیں۔

عازمین حج نے اس بہترین اقدام پر سعودی وزارتِ مذہبی امور کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے، اپنے خاندانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی سہولت پر اپنے خوشی اور احسان مندی کا اظہار کیا ہے۔

عازمیں حج کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے انہیں حج کے ناقابلِ فراموش لمحات اور یادوں کو اپنے خاندان کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں