افغانستان کرکٹ پورڈ کے چیئرمین میر ویس اشرف نے پاکستان سے ٹی 20 سیریز جیتنے پر افغان کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔
افغانستان کرکٹ پورڈ کے چیئرمین کی جانب سے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو ایک عدد آئی فون دینے اور ہر کھلاڑی کو تیبن تین ہزار ڈالرز دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی دو دو ہزار ڈالر دیے جائیں گے جبکہ ٹیم اسٹاف کے ہر رکن کے لیے بھی ایک ایک ہزار ڈالر بطور انعام دیے جائیں گے۔
د کرکټ بورډ مشر میرویس اشرف:
هر لوبغاړي ته د پاکستان څخه د لوبې ګټلو په ویاړ یو یو ایفون ۱۴ موبایل، هر یو ته درې درې زره امریکایي ډالره او نورو کارکوونکو ته زر زر ډالره جایزې اعلانوم.
بریا بیا هم مبارک🇦🇫❤️ pic.twitter.com/kKGUP5gYYl— Abdulhaq Omeri (@AbdulhaqOmeri) March 26, 2023
واضح رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی ہے ۔
پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اب افغانستان کو دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔
شاداب الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے19.5 اوورز میں حاصل کرلیا،آج کے روز قومی ٹیم بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں ناکام نظر آئی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صفر پر اس کے 2کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔عبداللہ شفیق اور صائم ایوب بغیر کوئی اسکور کیے آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔
میچ میں گرین شرٹس کو عماد وسیم نے سہارا دیا جنہوں نے 57بالز پر64 رنز اسکور کیے جس کے باعث پاکستان 131 رنز کا مجموعی اسکور بناسکا۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نوین الحق،راشد خان اور کریم جنت نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں افغانستان نے بیٹنگ کاآغاز کیا تو ان کے بیٹرز نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔رحمان اللہ نے 49 بالز پر 44 رنز اسکور کیے جبکہ ابراہیم زردان نے 40 گیندوں پر38 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے زمان خان اور احسان اللہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ان کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوا۔