مسابقتی کمیشن کا گھی مینوفیکچرز کو 5 کروڑ جرمانہ چیلنج، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر مینوفیکچررز آف بناسپتی ایسوسی ایشن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران ایسوسی ایشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے حکومت کی درخواست پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کی تھی اور اس حوالے سے تمام ریکارڈ موجود ہے۔

وکیل کے مطابق مسابقتی کمیشن نے 2010 میں 2008 کے ریکارڈ کی بنیاد پر کارروائی کی، حالانکہ قیمتوں میں کمی صارفین کے مفاد میں کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا صنم عمرانی کیس میں گواہیوں کا ریکارڈ درست کرنے کا حکم

دوسری جانب مسابقتی کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ حکومت کے کہنے پر بھی کوئی ایسوسی ایشن قیمتوں میں کمی کا فیصلہ نہیں کرسکتی، کیونکہ ایسوسی ایشن کے پاس قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسوسی ایشن اجتماعی طور پر فیصلے کرے تو مسابقتی ماحول متاثر ہوتا ہے، جبکہ حقیقی مقابلے کے نتیجے میں ہی قیمتوں میں کمی آتی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ملک میں مسائل کی بنیاد کو نہیں دیکھا جاتا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا غیر قانونی بے دخلی کے مقدمات پر اہم فیصلہ، 60 روز میں نمٹانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ اگر مسابقتی کمیشن کا مؤقف تسلیم کر لیا جائے تو کل حکومت بھی کسی معاملے میں مؤثر کردار ادا نہیں کرسکے گی۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ پولٹری کیس میں بھی ایسوسی ایشن پر جرمانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ مسابقتی کمیشن نے 2010 میں قیمتوں میں کمی کے ایک فیصلے پر بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس کے خلاف دائر اپیل پر سپریم کورٹ نے آج فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے امریکی کارکنوں کے اسرائیل میں داخلے کے اجازت نامے منسوخ

شکیب الحسن کو شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت مہنگی پڑگئی، بنلہ دیشی حکومت کا بڑا فیصلہ

ہری مرچوں سے پھیلنے والی بیماری نے امریکا کی 27 ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا

عالمی پاپ گروپ کی لیڈر صوفیہ لافورٹیزا تشہیری سرگرمیوں سے الگ، وجہ سامنے آگئی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گئی، 12 اگست سے پریکٹس میچ کا آغاز

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر