جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمر ایوب سے ہاتھا پائی کس نے کی؟

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب سے ہاتھا پائی کے واقعے کی انکوائری رپورٹ مرتب کرلی ہے، رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیش کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے عمرایوب پرغصے کا اظہار کیا تھا، عمرایوب بمشکل وہاں سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تھے، عمر ایوب اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے مذکوربالا واقعے کی انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے، رپورٹ میں شیرافضل مروت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں شیرافضل مروت کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ شیرافضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف میں گروپنگ

دوسری جانب تحریک انصاف میں گروپنگ کی خبریں بھی سرگرم ہیں کہ پی ٹی آئی کے21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ شہریار آفریدی کے استعفیٰ سے متعلق بیان کے بعد27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی جبکہ شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پراحتجاج بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!