پاکستان، افغانستان، کرغزستان، تاجکستان کے مابین توانائی پراجیکٹ اگلے سال مکمل ہوگا

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، معدنیات، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لامحدود مواقع موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے، پاکستان، تاجکستان، کرغستان اور افغانستان کے درمیان جاری مشترکہ منصوبہ کاسا 1000 اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں وزیراعظم شہبازشریف اور تاجک صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان دہشت گردی سے متاثر رہے، دہشت گردی سے ہزاروں جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، امن کے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین، چینی کمپنیاں پاکستان میں نئے منصوبے شروع کرنے کے لیے پرعزم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دنیا کو غزہ اور یوکرین جنگوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، غزہ میں ہزاروں بے گناہوں کی نسل کشی کی گئی ہے۔ انسانیت کی تاریخ نے غزہ جیسی ہولناک صورتحال نہیں دیکھی۔ اس دوران وزیراعظم شہبازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے معاہدوں سے تعلقات کو فروغ ملے گا، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ تینوں ملکوں پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے درمیان سڑک سے تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین، چینی کمپنیاں پاکستان میں نئے منصوبے شروع کرنے کے لیے پرعزم

واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں، ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سید طارق فاطمی موجود ہیں۔

صدارتی محل پہنچنے پر تاجک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پر تپاک استقبال کیا، اور آج وزیراعظم شہباز شریف نے دوشنبہ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات بھی کی۔

کاسا 1000 کیا ہے؟

کاسا 1000 بجلی کی پیداوار کا بڑا منصوبہ ہے جو 4 ملکوں پاکستان، افغانستان، کرغستان اور تاجکستان کے درمیان جاری ہے، اس منصوبے کا مقصد وسطی ایشیائی ممالک بالخصوص کرغزستان اور تاجکستان سے 1300 میگا واٹ اضافی بجلی کی ترسیل کرنا ہے تاکہ جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص افغانستان اور پاکستان میں بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اس منصوبے میں نئے سب اسٹیشنوں اور ہائی وولٹیج پاور ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر کے ذریعے ان شریک ممالک میں برقی گرڈز کو اپ گریڈ کرنا بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا