سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ڈریس کی قیمت کے چرچے

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں لیکن اس بار صارفین کی جانب سے لباس پر تنقید کے بجائے لباس کی قیمت پر بات کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر وائرل، صارفین کی تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے ‘آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی‘ کی جانب سے ‘سلطانہ صدیقی‘ کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں شرکت کی۔ اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تنازع کا شکار بننے والی اداکارہ ایک مرتبہ پھر مغربی لباس زیبِ تن کرنے کے باعث نظروں میں آگئیں۔

زیب تن کیے گئے ‘میڈیم گرین کلر‘ کے ‘اے سیمیٹریکل پلیٹڈ لباس‘ میں ماہرہ خان انتہائی جاذبِ دکھائی دے رہیں تھیں تاہم اداکارہ کے لباس کی قیمت سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک معمہ بن گئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پروائرل ہونے والی ماہرہ خان کی ویڈیوز میں صارفین اندازے لگاتے نظر آ رہے ہیں کہ ماہرہ نے آخر کون سے برانڈ کا لباس زیبِ تن کیا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات یا ماہرہ خان، کبریٰ خان کی پسندیدہ اداکارہ کون؟

اس موقع پر کچھ پیجز کی جانب سے مبینہ طور پر اداکارہ کی ویڈیوز کے ساتھ ان کے ڈریس کی قیمت کا کیپشن لگا کر بھی پوسٹنگ کی جارہی ہے جس سے مداحوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔کچھ نے یہ بھی دعوی کیا کہ ڈریس کی قیمت ‘ہزاروں ‘ میں ہے جبکہ کچھ پیجز کا کہنا ہے کہ نہیں ماہرہ خان کی جانب سے پہنا گیا لباس قیمتی ہے جوکہ ‘لاکھوں‘ روپوں کا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے پہنا گیا ‘ون پیس سیمی شارٹ ڈریس‘ مشہور برانڈ ‘مینگو‘ کا ہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے پہنے گئے ڈریس کی قیمت کوئی زیادہ نہیں بلکہ کلوتھنگ برانڈ ‘مینگو‘ کی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ لباس کی قیمت %30 ڈسکاؤنٹ کے بعد 28 ہزار پاکستانی روپےبنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوپن اے آئی کی ایلون مسک سے لڑائی کیا ہے اور 10 لاکھ ڈالر کا ہرجانے کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟

فرخ کھوکھر کے خلاف مقدمات کی تاریخ، کئی کیسز میں بریت، بعض میں سزا سنائی گئی

مریم نواز کا صاف پانی منصوبہ تیز، خراب پانی والے علاقوں میں بوتل بند پانی پہنچانے کا فیصلہ

کیا آئی فون 18 پرو ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا؟ لانچ اور قیمت سے متعلق بڑی خبر

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم