600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت مسترد

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست ضمانتیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق درخواست گزاروں پر مردہ گوشت سپلائی کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔ ایسے سنگین نوعیت کے معاملے کو نظر انداز کرنے سے شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کا راستہ کھل جائے گا۔

مزید پڑھیں:جب طیارہ حادثہ میں بچ جانے والوں کو اپنے ساتھیوں کا گوشت کھانا پڑا

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مردہ گوشت کھانے سے کئی بیماریاں لگتی ہیں جو موت کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔ اس طرح کا گوشت مبینہ طور پر ریسٹورانٹس اور مشہور شوارما پوائنٹس پر استعمال ہوتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان نے نہ صرف غیر انسانی کام کیا بلکہ عوام الناس کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔

مزید پڑھیں:ضلعی انتظامیہ پشاور کی کارروائی، 2000 کلو مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد

عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلا کہ ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔ ملزمان پر رواں سال 16 مئی کو 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے کا مقدمہ فیصل آباد میں درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘