لیہ، کھانے میں تاخیر پر سرالیوں نے خاتون کو قتل کر دیا

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفر گڑھ میں لیہ کے علاقے کوٹ سلطان میں کھانا پکانے میں تاخیر پر سسرال والوں نے خاتون کو مبینہ طور پر شدید تشدد کر کے قتل کردیا۔

کوٹ سلطان پولیس نے مقتولہ پروین بی بی کے چچا عبدالمجید کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا، دیور گرفتار

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پروین کے شوہر محمد یوسف نے اپنے بھائیوں محمد اعجاز، محمد یونس اور نادر کے ساتھ مل کر پروین بی بی کو مبینہ طور پر محض اس لیے شدید تشدد کا نشانہ بنایا کہ بقول ان کے اس نے کھانے پکانے میں تاخیر کیوں کی۔

مزید پڑھیں: پنجاب: بچہ حاصل کرنے کے لیے حاملہ خاتون کا قتل، اتائی ڈاکٹر بھی ملوث نکلا

فرسٹ انوسٹی گیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بھی بتایا گیا ہے کہ مبینہ ملزمان نے پروین بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئیں۔ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور پھر ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم

شکایت کنندہ پروین بی بی کے چچا عبدالمجید نے کہا کہ اس کی موت کے بعد پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا تھا۔ لیہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمان نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا کیونکہ خواتین کے خلاف تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم