بھارتی ہدایت کار نے مشہور پاکستانی میزبان علی سلیم عرف بیگم نوازش علی پر بائیوپک بنانے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایتکار دیپک پانڈے نے بیگم نوازش علی کے کردار کے لیے اداکارہ ملکہ شراوت کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
فلم ساز کے مطابق یہ ایک بہت بولڈ اور مضبوط کہانی ہے جس کے لیے انہیں ایسے اداکار کی ضرورت ہے جو اسے اسی بولڈ نیس اور مضبوطی سے نبھا سکے اس لیے وہ ملکہ شراوت کو فلم میں بیگم نوازش علی کا کردار دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ایک بولڈ خاتون ہیں اور اس کردار کو بہتر انداز میں نبھائیں گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی میزبان اور رائٹر پر بننے والی اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اداکار و میزبان علی سلیم عرف بیگم نوازش علی نے بے نظیر بھٹو سے متاثر ہوکر خاتون کا روپ دھار کر ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی، جس میں وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معروف شخصیات کا انٹرویو لیتے تھے۔اس کے نتیجے میں وہ بےحد مقبول ہوئے۔ وہ بھارتی ریلیٹی شو بگ باس سیزن 4 کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔