پاکستانی اداکارہ اور میزبان کرن خان نے دوسری شادی کرلی ہے، انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ مقدس شہر میں نکاح کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
کرن خان نے سوشل میڈیا پر نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے سفر کا اعلان کیا۔ ان کے شوہر کا نام اشتیاق بیگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اگر سب اتنا اچھا تھا تو طلاق کیوں لی؟‘ اداکارہ کرن خان پر صارفین کی تنقید
اشتیاق بیگ معروف پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نازیہ حسن اور اشتیاق بیگ کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار رہی، جبکہ اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن سے طلاق کے معاملے کو آج تک تسلیم نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا ہے۔
View this post on Instagram
اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کے بعد بھی شادی کی تھی، تاہم وہ رشتہ بھی ختم ہوگیا۔
کرن خان کی اس سے قبل شادی نادر علی سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے، ان کی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ نازیہ حسن، جس نے بھارتیوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا
کرن خان کی دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی گئیں۔ ندا یاسر، فریحہ اعوان اور اظفر سمیت دیگر افراد نے کرن خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اشتیاق بیگ کو نازیہ حسن کے سابق شوہر کے طور پر بھی شناخت کیا اور ان کی سابقہ ازدواجی زندگی سے متعلق تبصرے کیے۔












