آزاد کشمیر، جیپ کھائی میں گرنےسے 2 افراد جاں بحق

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں جبہ کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق  ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، سیاحوں کی جیپ دواریاں سے رتی گلی جھیل جاتے ہوئے جبہ زیرو موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ جیپ میں 10 سیاحوں سمیت 15 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: ایک ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 40 اموات، ذمہ دار کون؟

ریسکیو حکام  کے مطابق، جیب کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ 4 افراد نالے میں لاپتا ہوگئے۔

‎حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی، نوشہرہ اور وزیرستان سے ہے۔ ‎زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال آٹھ مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ‎حادثہ میں لاپتہ ہونے والے 4 افرا کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: درگاہ پر مضر صحت کھانا کھانے سے 300 افراد کی طبیعت بگڑ گئی

 ‎زخمی ہونے والی ایک سیاح خاتون کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

زخمی خاتون کا کہنا ہے کہ جیپ ڈرائیور گاڑی کو ایک موڑ پر کچھ مسئلہ ہوا تو ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار