پاکستان کے اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والا تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
آسٹریلیا میں ہونے والے تسمینئن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو 1-3 سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن شپ اور جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری
ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12، 11-6 اور 5- 11 رہا، یہ گزشتہ چند روز کے دوران ناصر کا آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل ہے۔
ناصر اقبال نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن بھی جیتا تھا۔
“Final Stretch! 🏆
Cheering for Nasir Iqbal who reaches the FINAL of the Tasmanian Open Squash Championship. 🇵🇰” pic.twitter.com/R8Dt7OzI02— PTV Sports (@PTVSp0rts) July 20, 2024
دوسری جانب پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ اور جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج ہے۔
پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے، پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 گولڈ میڈل پاکستانی بہنوں کے نام
دوسری طرف یورپی ملک جارجیا میں جاری جانز کریک اوپن اسکواش میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا راج ہے۔
یورپی ملک جارجیا میں 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل آل پاکستان معرکہ ہوگا، پاکستان کے عاصم خان اور اشعب عرفان نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔