چین میں لمبے قد کی حامل خوبصورت نوجوان خاتون بوائے فرینڈ نہ ملنے پر پریشان ہے، خاتون کا قد لگ بھگ ساڑھے 7فٹ ہے، جس کی وجہ سے خاتون کو اپنے قد سے مماثلت رکھنے والے مرد کی تلاش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طویل القامت 25سالہ خوبصورت خاتون کا قد 7فٹ 4 انچ ہے، جو کہ 2.26میٹرز بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کا تعلق چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ سے ہے اور انتہائی خوبصورتی کی حامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے سب سے لمبے نوجوان ضیا رشیدکا انتقال کیسے ہوا؟
تاہم اپنے بہت لمبے قد کی وجہ سے انہیں مناسب بوائے فرینڈ ڈھونڈنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چند ماہ قبل ژیاؤ مائی نے خود کو دنیا سے متعارف کرانے کے لیے ایک مختصر ویڈیو کلپ بھی جاری کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ ان کا غیر معمولی طور پر طویل القامت ہونا ہے، کیونکہ ان کا متاثر کن قد مردوں سے بھی زیادہ لمبا ہے۔ خاتون کو ویڈیو شیئر کرنے کا مشورہ ان کی والدہ نے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے لمبے آدمی کی سب سے چھوٹی خاتون سے ملاقات
اب کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شنگھائی کی ایک لڑکی کو اپنے لیے رشتہ تلاش کرنے کے لیے اسی طرح ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے دیکھا تھا، اسی لیے اپنی بیٹی کو بھی مشورہ دیا۔