سندھ حکومت نےموسمی حالات کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کا موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوۓ تعطیلات میں اضافاگست سے شروع ہوگا۔ وزیر تعلیم سندھ pic.twitter.com/rzAwrTbiEt
— Imdad Nariai (@IMDAD_NARIAI) July 23, 2024
وزیر تعلیم نے کہاکہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے کہاکہ تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔ جبکہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔