کیا آپ میک اپ کے بغیر جلوہ افروز اس معروف اداکارہ کو پہچان گئے؟

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی ایک معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا پر فلٹر اور میک اپ کے بغیر اپنی تصاویر شیئر کرکے شائقین کو بھونچکا کردیا اور بہت سے انہیں ایک نظر میں پہچان بھی نہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز انڈسٹری سے دوری، دیپیکا پڈوکون کی نئی مصروفیات کیا ہیں؟

یہ بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنے چاہنےو الوں سے اپنی روٹین شیئر کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

اب دیپیکا نے اپنی کلیکشن میں اضافہ کیا ہے اور چند عام سی دکھنے والی تصاویرشیئر کردی ہیں۔

دیپیکا نے کیپشن میں بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ یہ تصویریں کب کھینچتی رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ زیادہ سیلفیاں نہیں لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دیپیکا کے ہونے والے بچے کا پروفیشن کیا ہوگا؟

تاہم ان تصاویر کا یوں سامنے آنا مداحوں کے لیے حیرت کا باعث ضرور بنا لیکن پھر بھی اکثریت نے اس سادگی والے انداز پر بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی 38 سالہ دیپیکا نے سنہ 2018 میں اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی تھی اور اب وہ ماں بھی بننے والی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم