کراچی کے علاے کورنگی سے گزشتہ روز ایک لڑکی کی تشدد شدہ لاش ملی تھی، تحقیقات کے بعد لڑکی کی شناخت 15 سالہ شہزادی ولد اللہ بچایو کے نام سے ہوئی، جسے بے رحمی سے کلہاڑی کے وار سے قتل کرکے لاش پھنیک دی گئی تھی۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق مقتولہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، قتل کا واقعہ باغ کورنگی مارفانی گوٹھ میں پیش آیا، اطلاع ملنے ہر عوامی کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: 3 بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن اور نوجوان لڑکے کو قتل کردیا
توحید رحمان کے مطابق مقتولہ شہزادی ولد اللہ بچایو کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا، گرفتار ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا، مقتولہ نے ایک سال قبل جامشورو کے علاقے میں پسند کی شادی کی تھی۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم (یعنی لڑکی کا نانا) مقتولہ کو جامشورو سے واپس کراچی لے کر آیا اور کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا، گرفتار ملزم محمد شریف ولد رحیم رشتے میں مقتولہ کا نانا لگتا ہے، جسے قانونی کارروائی کے لیے عوامی کالونی تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کا ملزم گرفتار
پولیس نے بتایا کہ ملزم سے ابتدائی معلومات حاصل کی جاچکی ہیں جبکہ کل ملزم کو ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور ریمانڈ ملنے کی صورت میں ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی تا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے کیس کو مضبوط بنایا جا سکے۔