مدرسوں میں چھپے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں، علما

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی بھی دینی مدرسے میں ملک دشمن عناصر چھپے ہوئے ہیں تو وہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے دینی مدارس کی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے زیراہتمام کراچی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں  مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا عبدالمالک، مولانا یاسین ظفر، مولانا ڈاکٹر عطاالرحمن اور علامہ شبیر احمد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی تعلیم کی مخالفت کرنے والے لوگ جہلا ہیں، چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت مدارس کی رجسٹریشن نہیں کررہی، علما تو چاہتے ہیں کہ مدارس کی رجسٹریشن ہو اور بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں تاکہ ہر چیز کا ریکارڈ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت کے ساتھ رجسٹریشن کا فارمولا طے ہوگیا تھا، مسودہ قانون بھی منظور ہوگیا تھا اور وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ اسے پارلیمنٹ سے منظور کرا کر اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: علما و مشائخ کونسل نے ملکی استحکام کے لیے ’میثاق پاکستان‘ کی تجویز پیش کر دی

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں دینی مدارس اور جامعات میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے، 28 اگست کو پہلا کنونشن کراچی میں منعقد ہوگا۔

اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ علما نے کبھی بھی ملکی سلامتی کے خلاف کام نہیں کیا بلکہ وہ ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے کبھی فساد سے فائدہ اٹھانے کا سوچا تک نہیں، ہمیں حریف کے بجائے حلیف سمجھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور