22 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہونے کی وجہ فضول مقدمے بازی ہے، جسٹس منصور علی شاہ

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ پاکستان کے سینیئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالتوں میں 22 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہونے کی وجہ فضول مقدمے بازی ہے۔

مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے نہ درخواست گزار پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کیا کہا؟

اپنے تحریری ریمارکس میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مفروضوں پر مبنی اس طرح کی فضول مقدمے بازی سے نہ صرف عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ مصنوعی طور پر زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے انصاف کا نظام سست روی کا شکار ہو جاتا ہے اور واقعتاً انصاف کے متقاضی مقدمات توجہ سے محروم رہ جاتے ہیں۔

درخواست گزار خاتون نے سنہ 2020 میں والد کے ایک کنال رقبے کے مکان کی تقسیم کے لیے ماتحت عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقامی عدالت نے لوکل کمیشن مقرر کر کے جائیداد کی قیمت مقرر کر دی تھی جس پر درخواست گزار نے قیمت پر اعتراض اٹھا دیا۔

اس کے بعد عدالت نے نیلام کار مقرر کر کے نیلامی کے ذریعے قیمت مقرر کی جس کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی لیکن ایک بار پھر درخواست گزار خاتون نے اعتراض اٹھا دیا۔

مزید پڑھیے: ’کاش میرا دماغ چیف جسٹس جیسا ہوتا‘، چیف جسٹس اور جسٹس منصور علی شاہ کے مکالمے سے کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اُٹھا

جب مقامی عدالت نے اعتراض مسترد کر دیا تو اس پر درخواست گزار خاتون نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی جو کہ منظور ہو گئی۔ اس پر درخواست گزار خاتون کی درخواست میں نامزد ایک فریق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جو کہ منظور ہو گئی اور قیمت مقرر کئے جانے سے متعلق ماتحت عدالت کا فیصلہ بحال ہو گیا۔ اس پر درخواست گزار خاتون سپریم کورٹ پہنچ گئی لیکن سپریم کورٹ نے نہ صرف درخواست مسترد کی بلکہ پچاس ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ قانون کا جائزہ لینے کے بعد عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ خاتون کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست مکمل طور پر فضول، خواہ مخواہ مقدمے بازی کو طول دینے اور فریق ثانی کو دباؤ میں لانے کا ایک حربہ ہے۔ درخواست گزار خاتون، جائیداد کی نیلامی کے عمل کو روک کر خواہ مخواہ اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو جائیداد کے قانونی حق سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: حالات حاضرہ اور سیاست اکثر عدالت پر اثرانداز ہوتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

انہوں نے لکھا ہے کہ اس طرح کی مقدمے بازی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے اور اس طرح کی مقدمے بازی کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اس طرح کے مقدمے نظام انصاف پر غیر ضروری بوجھ ڈالتے ہیں جنہیں روکا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور