پیرس اولمپکس: 100 میٹر ریس میں منفرد ریکارڈ قائم

پیر 5 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں اور عورتوں کی ریس میں منفرد ریکارڈ بنے ہیں، مردوں کی ریس کے سیمی فائنل میں 12کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10سیکنڈ سے کم رہی جبکہ عورتوں کی ریس میں جولین ایلفرڈ نے سب سے تیز ترین ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں  مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈ سےکم رہی، 4 کھلاڑی 10 سیکنڈ سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ، چین بدستور سب سے آگے

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈ سے کم ٹائمنگ کے باوجود کوئی کھلاڑی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے، جس میں ساؤتھ افریقہ، برطانیہ، جاپان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ شامل ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈ، جاپان کے عبدالحکیم براون 9.96 سیکنڈ، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے آؤٹ ہوئے ہیں۔

جولین ایلفرڈ نے دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

دوسری جانب کیریبین جزائر کے ملک سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ پیرس اولمپکس میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی، شوٹر غلام مصطفیٰ بھی ہار گئے

جولین ایلفرڈ نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ 10 اعشاریہ 72 سیکنڈز میں طے کیا، امریکا کی شاکیری نے سلور اور میلیسا جیفرسن نے برانز میڈل جیتا۔

واضح رہے ابھی تک کے مقابلوں کے نتائج کے مطابق امریکا اس وقت 19 گولڈ، 26 سلور اور 26 برونز میڈل لے کر سب سے آگے ہے، دوسرے نمبر پر چائنہ نے بھی 19 گولڈ میڈل، 15 سلور اور 11 برونز میڈل حاصل کیے۔ تیسری پوزیشن فرانس کی ہے جس نے مجموعی طور پر 12 گولڈ، 14 سلور اور 18 برونز میڈل حاصل کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!