فضا علی مارننگ شو میں ایتھلیٹ کے کاندھوں پر سوار، ناظرین کی تنقید

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فضا علی کی جانب سے عوام کی توجہ کے حصول کی ایک نئی کوشش پر بہت سے افراد نے ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضا علی کے ساتھ کس نے بدسلوکی کی؟ انہوں نے خود بتا دیا

فضا علی ایک ماڈل، اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان ہیں۔ وہ اب تقریباً 3 دہائیوں سے میڈیا میں کام کر رہی ہے اور آج بھی لوگوں میں اتنی ہی مقبول ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں بہت سے اچھے پروجیکٹس کیے ہیں۔ وہ انتہائی صاف گو ہیں اور جو کچھ ان کے دماغ میں ہوتا ہے اس کا برملا اظہار کردینے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔

فضا علی آج کل ایک مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔ ان کے شو میں کئی ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے وائرل ہو جاتے ہیں۔

اس نے اپنے شو میں ویٹ لفٹر بہنوں کو مدعو کیا۔ ایتھلیٹس بہنیں کھیل کے میدان میں اپنا نام بنا رہی ہیں۔

مزید پڑھیے: معروف فنکارہ فضا علی نے ڈرامے کو خیر باد کیوں کہا؟

یاد رہے کہ وسط جولائی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایشیا پسیفک کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں سہیل سسٹرز (سحر سہیل اور ویرونیکا سہیل) نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ ان کی تیسری بہن ٹوئنکل سہیل بھی ایتھلیٹ ہیں۔

مذکورہ شو کے دوران دیکھا گیا کہ فضا علی کو لائیو شو میں خاتون ایتھلیٹ نے اپنے کاندھوں پر اٹھالیا۔

سہییل سسٹرز

شو کا یہ منظرخوب وائرل ہو رہا ہے لیکن کئی سوشل میڈیا صارفین اس حرکت پر فضا علی پر تنقید کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک غیرمناسب طریقہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا معاہدہ ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ