پیرس اولمپکس میں نیزہ بازی کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنادیا گیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک رنگارنگ تقریب میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا جبکہ ان کے حریف ایتھلیٹس کو کانسی اور چاندی کے تمغے پہنائے گئے۔
واضح رہے کہ جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں بھارت نے چاندی اور گریناڈا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
بعدازاں تینوں کھلاڑی پرجوش طریقے سے ایک دوسرے گلے ملے، مبارک باد دی اور سیلفیز لیں۔
یاد رہے کہ اولمپیئن ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے 40 برس بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا، انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے وہ پہلے پاکستانی بن گئے۔
اولمپیئن ارشد ندیم نے 92.97 میٹرز دور تھرو پھینک کر جیولن میں نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔