پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے ہیرو ارشد ندیم اپنے آبائی گاؤں میاں چنوں پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے استاد کی جانب سے انہیں استقبالیہ دیا گیا، جس کے بعد وہ چیک 101 میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، گھر پہنچنے پر ارشد ندیم کی والدہ نے ان کو گلے لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی غربت اور حکومتی عدم توجہی، حقائق کیا ہیں؟
میاں چنوں پہنچے پر عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے بعرے بھی لگائے۔
ارشد ندیم کا اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر تاریخی استقبال 🔥 pic.twitter.com/aE5wPAZ16Q
— Obaid kayani (@ObaidKayani99) August 11, 2024
پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے اور 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم ہفتے کی رات وطن واپس پہنچے تھے، ان کے جہاز نے رات ایک بج کر 20 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کے تاریخی استقبال کی تصویری جھلکیاں
لاہور ایئرپورٹ آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پاکستان کی حدود میں طیارہ داخل ہونے پر خوش آمدید کہا گیا، طیارے کو خصوصی واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد قومی ہیرو کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کی ہدایت پر قومی ہیرو ارشد ندیم کا لاہور ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا
پوری قوم نے ارشد ندیم کا فقید المثال استقبال کر کے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ وہ بھی ارشد ندیم کی طرح محنت کریں ملک کا نام روشن کریں pic.twitter.com/V9MQAQp4Wr— Malik Sohaib Ahmed Bherth (@SohaibBherthMPA) August 11, 2024
طیارے سے باہر آنے کے بعد انہیں ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ارشد ندیم کی اپنے والد سے ملاقات پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، والد انہیں گلے سے لگا کر اپنے آنسوؤں کو روک نہ سکے اور اپنے بیٹے کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ کی نااہلی، ارشد ندیم کے اعزازی ڈاک ٹکٹ پر پرانی تصویر لگا دی
ارشد ندیم کو اسپیشل بس پر لاہور کی سیر بھی کروائی گئی جس کے بعد وہ نماز فجر کی ادائیگی کے لیے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز بھی گئے، جہاں انہوں نے ایک گھنٹہ قیام کیا، اس اہم کامیابی پر ارشد ندیم سجدہ ریز ہو کر اللہ کا شکر ادا کرتے بھی دکھائی دیے۔
گولڈ میڈل جیتے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا قافلہ آبائی شہر میاں چنوں پہنچ گیا
میاں چنوں پہنچنے پر شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا
شہریوں نے پاکستان زندہ باد اور ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے لگائے
شہریوں کا کہنا ھے کہ ارشد ندیم نے پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا… pic.twitter.com/GnJnh0GqlH— PTI GOJRA (@PTI_Gojra) August 11, 2024
رائیونڈ مرکز میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں میاں چنوں قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے، راستے میں جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا، علاقے کے داخلی دروازوں پر خوش آمدید ارشد ندیم کے بینرز آویزاں کیے گئے تھے۔
ارشد ندیم کے جہاز نے رات ایک بج کر 20 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا، تاہم وہ تقریبا 2 بجکر 20 منٹ پر میاں چنوں میں اپنے آبائی گھر پہنچے ہیں، لاہور سے میاں چنوں کا فاصلہ تقریبا 4 گھنٹے کا ہے، لیکن ارشد ندیم جلوس کی شکل میں لاہور سے میاں چنوں روانہ ہوئے۔
راستے میں جگہ جگہ ارشد ندیم کے استقبال کے لیے کیمپس لگائے گئے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے 4 گھنٹوں کا فاصلہ تقریبا 13 گھنٹوں میں طے کیا۔