فخر پاکستان اولمپیئن ارشد ندیم کو مولانا طارق جمیل کی طرف سے پہلا انعام

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے قومی ہیرو اور پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنےوالے ارشد ندیم کو انعامات ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ارشد ندیم کو پہلا انعام پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی طرف سے موصول ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میاں چنوں قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام منسوب

پیر کو پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل خصوصی طور پر میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر گئے جہاں انہوں نے قومی ہیرو اور فخر پاکستان اولمپیئن ارشد ندیم سے ملاقات کی اور انہیں اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے کا چیک بطور انعام دیا۔

پاکستان کے مذہبی اسکالر نے ارشد ندیم سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے لیے 40 سال بعد انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کی ہمیت عطا فرمائے اور اپنے کھیل میں مزید کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم کو پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا

فخر پاکستان ارشد ندیم نے مولانا طارق جمیل کے انعام، ان کی محبت، خلوص اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ محنت کریں گے۔

مزید پڑھیں: ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں، ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

بعد ازاں مولانا طارق جمیل نے فخر پاکستان ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، اس کے علاہ مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر ارشد ندیم کے ساتھ مل کر پورے پاکستان میں 10 لاکھ پودے لگانے کا بھی اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ