کراچی ایئرپورٹ: منشیات کا سراغ لگانے والے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے کے شوٹر کی فائرنگ سے اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں اے این ایف نے بھاری منشیات برآمد کر لی، 5 ملزمان گرفتار

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اے این ایف کا کتا عملے کی غفلت کے باعث اپنے پنجرے سے باہر نکل کر رن وے پر آگیا تھا، جہاں پر اسے گولی ماری گئی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سی اے اے کے شوٹر نے سمجھا کہ کوئی عام کتا رن وے پر آگیا ہے، اور طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر شوٹر نے فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق کتا تربیت یافتہ تھا جو طیاروں اور مسافروں کے سامان میں منشیات کا سراغ لگاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان اسمگلنگ ناکام، 2 سو میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد

دوسری جانب سے سی اے اے اور اے این ایف حکام کی جانب سے کتے کو ہلاک کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘