وزیراعظم کا اسکردو سمیت تمام ایئرپورٹس پر بہترین سہولیات مہیا کرنے کا حکم

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے ہوائی اڈوں پر مسافروں، سیاحوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لے سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے اور سیاحت کے فروغ کے لیے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی مسافروں کو بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پرجدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس کا آغاز

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت شعبہ ہوا بازی کی اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حکم دیا کہ اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور گلگت ایئر پورٹ کی توسیع کے حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

شہباز شریف نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ ملکی ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازوں کے وقت مسافروں کو لمبے انتظار سے بچانے کے لیے ان اوقات میں زیادہ کاؤنٹرز آپریٹ کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوابازی شعبے کا اس برس کا سیفٹی آڈٹ جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایوی ایشن ایکٹ کے تحت تمام پالیسی اقدامات و اصلاحات کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اصلاحات کی بدولت پاکستان کا شعبہ ہوا بازی درست سمت کی طرف گامزن ہے،آٹومیٹڈ بارڈر کنٹرول سسٹم کے تحت خود کار امیگریشن گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو مزید سہولت ہوگی۔

مزید پڑھیے: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ

اجلاس کو شعبہ ہوا بازی کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ وزیرِ اعظم کی زیر قیادت گزشتہ دور حکومت میں ایوی ایشن ایکٹ 2023 منظور ہوا اور ایوی ایشن ایکٹ کے تحت شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا نفاذ جاری ہے۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ایکٹ کے تحت ایئرپورٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کو علیحدہ کرکے آپریٹر اور ریگولیٹر کے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی یقینی بنائی جا رہی ہے اور تمام تر نئے منصوبوں و اقدامات کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن یقینی بنائی جا رہی ہے۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ اور انتظار گاہ میں توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایکنک کا اہم اجلاس،قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ، نیو گوادر ایئرپورٹ کا پی سی ون منظور

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ اسکردو ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے جلد فزیبلٹی رپورٹ پر کام شروع ہو جائے گا جبکہ ہوائی اڈوں پر آٹومیٹڈ بارڈر کنٹرول کی تنصیب کے لیے اظہارِ دلچسپی بھی موصول ہو چکے ہیں۔

اجلاس کو ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولیات میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اور پاکستان میں سیاحتی کے لیے ہوائی اڈوں پر نجی کمپنیوں کی پروازوں کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، اعظم نذیر تارڑ، عبدالعلیم خان، احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘