دنیا کی معمر ترین خاتون کون ہیں؟

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپانی خاتون ٹومیکو ایتوکا دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت بن گئی ہیں، ان کو یہ اعزاز  117 سالہ ماریہ برانیاس کی موت کے بعد حاصل ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ،  جو 110 برس یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کی تفصیلات جمع کرتا ہے، نے جاپانی خاتون ٹومیکو ایتوکا تاریخِ پیدائش 23 مئی 1908 کی تصدیق کی ہے، ان کی عمر 116 سال ہے، اس لے ان کو انہیں گنیز کی جانب سے دنیا کی معمر ترین زندہ انسان کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گنیز ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟

2 روز قبل شمال مشرقی اسپین کے قصبے اولوٹ میں دنیا کی معمر ترین خاتون ماریہ برانیاس کے خاندان نے ان کی 117 سال کی عمر میں موت کا اعلان کیا تھا، ان کی وفات کے بعد دنیا کی معمر ترین زندہ انسان کا اعزاز جاپانی خاتون ٹومیکو ایتوکا کو حاصل ہوگیا ہے۔

ٹومیکو ایتوکا نرسنگ ہوم میں رہتی ہیں

ٹومیکو جاپان کے شہر اسہیا میں ایک نرسنگ ہوم میں رہتی ہیں، نرسنگ ہوم نے بھی ان کی تاریخِ پیدائش کی تصدیق کی ہے، نرسنگ ہوم میں ان کی دیکھ بھال کرنے کرنے والی نرسوں کا کہنا ہے کہ معمر ترین خاتون کو سننے میں مشکلات پیش آتی ہیں، لیکن وہ گفتگو بالکل واضح کرتی ہیں اور روزانہ ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کرتی ہیں۔

ٹومیکو نے دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دینے جانے پر بھی گنیز کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے 3 ماہ قبل اپنی 116 ویں سالگرہ منائی تھی اور انہیں میئر کی جانب سے پھول، کیک اور کارڈ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال ہوگیا

ومیکو ایتوکا ہائی اسکول میں والی بال کی کھلاڑی تھیں

گنیز کے مطابق ٹومیکو ایتوکا ہائی اسکول میں والی بال کی کھلاڑی تھیں، ان کی شادی 20 سال کی عمر میں ہوئی جب کہ ان کی 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں، وہ کافی حوصلہ مند خاتون رہی ہیں، جنگِ عظیم دؤم کے دوران انہوں نے شوہر کی ٹیکسٹائل فیکٹری کا انتظام بھی سنبھالا۔

وہ 1979 میں اپنے شوہر کی وفات کے بعد جاپان کے علاقے نارا میں اکیلی مقیم تھیں، ان کو بلند پہاڑوں پر جانا پسند تھا، وہ 3 ہزار 67 میٹر اونچے پہاڑ اونٹیک کو 2 مرتبہ سر کر چکی ہیں، انہوں 100 برس کی عمر کے بعد بھی بلند پہاڑوں کا سفر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم