عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ کا سپریم کورٹ سے رجوع

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنے والے اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جیل حکام یقینی بنائیں آئندہ عمران خان کی وکلا سے ملاقات میں مسائل نہ ہوں، عدالتی حکمنامہ

 جیل سپریٹنڈنٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا تھا کہ جیل سپریٹنڈنٹ کے پاس انٹراکورٹ اپیل کا قانونی فورم موجود ہے، اس فورم کے ہوتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتا۔

Superintendent Central Jail… by Syed Awad

 

جیل سپریٹنڈنٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض انصاف کے قتل کے مترادف ہے،  یہ کہنا قانونی طور پر درست نہیں کہ سپریم کورٹ میں اپیل قابل سماعت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے جواب طلب

جیل سپریٹنڈنٹ نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دیا جائے اور مذکورہ درخواست کو نمبر الاٹ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی