کیا راکھی ساونت نے اسلام قبول کر لیا ؟

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اپنے نکاح پر کلمہ طیبہ پڑھا اور نکاح نامے پر ان کا نام فاطمہ لکھا گیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے نکاح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں نکاح خواں انہیں کلمہ طیبہ و شہادت پڑھا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ دونوں نکاح نامہ تھامے کھڑے ہیں۔ اس نکاح نامے پر راکھی ساونت کا نام “فاطمہ” لکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور لکھا کہ “میں بہت خوش اور پرجوش ہوں، آخر کار میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کر لی”

راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں