بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی ہے، ایک لاکھ 9 ہزار 897 افراد متاثر ہوئے، 858 مکانات مکمل منہدم جبکہ 13 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

پروویشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس سے بلو چستان میں مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں 1خاتون اور 18بچے بھی شامل ہیں،موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں15 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں1خاتون اور 11بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں یکم جولائی سے اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 897 افراد متاثر ہوئے، طوفانی بارشوں سے 858مکانات مکمل منہدم جبکہ 13 ہزار 946 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، سیلابی صورتحال سے 58 ہزار 819 ایکڑ پر فصلیں اور66 کلومیٹر سڑکیں متاثرہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمراٹ: شدید بارش، بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، سیاح محصور

طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا، صوبے میں بارشوں کے دوران 373مویشی ہلاک ہوئے، مو سلا دھار بارشوں کے دوران جعفر آباد کے 3 ، لورالائی اور کچھی کا 1،1 ہیلتھ یونٹ متاثرہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت میں 39 ملی میٹر، قلات میں 32 ملی میٹر اور خضدار میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں