کراچی: کنویں میں گرنیوالوں کو بچایا نہ جاسکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے قریب 2 بچوں سمیت 3 افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب 2 بچے کنویں میں  گرگئے، کنویں میں گرنے والے ایک بچے کی عمر 8 سال دوسرے کی عمر12 سال ہے، کنویں میں گرنے والے بچوں کی شناخت بدراورطلحہ کےنام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کس سیاسی جماعت کا تیار کردہ ڈھکن اچھا ہے؟

علاقہ مکینوں کے مطابق بچے کھیل کے دوران کنویں پررکھے ڈھکن پر اچھل رہے تھے، ڈھکن ٹوٹنے سے بچے کنویں میں گرے، پلمبرکوبچوں کو نکالنے کے لیے بلایا، پلمبرکنویں سےایک بچے کو واپس لارہا تھا، اس دوران رسی ٹوٹ گئی۔

پولیس کے مطابق کنویں کے اندر پانی نہیں تھا، کنویں کی چوڑائی کم ہونے کےسبب ریسکیو میں دشواری تھا، ریسکیو کے لیے جانے والا ایک اہلکار بھی کنویں میں پھنس گیا تھا جسے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب کوئی مین ہول بنا ڈھکن کے نہیں رہے گا‘، کراچی میں گٹر کے ڈھکن بنانے کا کارخانہ نصب

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچے کی لاش کنویں سے نکالی گئی، دوسرے بچے اور نوجوان کو کنویں سے نکالا گیا تو ان کی حالت تشویشناک تھی، جو بعد میں انتقال کرگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان