شیخ امتیاز کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے شیخ امتیاز کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر ان کے ساتھ اگر کوئی زیادتی ہوئی ہے تو اس کا نوٹس لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما تحریک انصاف امتیاز شیخ کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے بتایا کہ اسمبلی اسٹاف کو آگاہ کردیا ہے کہ اجلاس سے ایک روز قبل متعلقہ ایم پی ایز کو سوالوں کے جواب بذریعہ واٹس ایپ بھجودیے جائیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کو پرتشدد مظاہرے پر اکساتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک اور سیاست کے خلاف سازش کی گئی ہے لہٰذا جو شخص اس کا ذمے دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام آئےتو آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ کون سی پارٹی اس ملک میں سیاسی استحکام نہیں لانا چا رہی۔

مزید پڑھیں: ایم پی اے شیخ امتیاز کی اسمبلی میں پولیس کے خلاف قرارداد پیش

انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی الیکشن کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہانی سنہ 2013 کے 4 حلقوں سے نکلی تھی تو کہاں گیا وہ رزلٹ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں کسی صورت اپنی افواج کے وقار کے خلاف کوئی بات قبول نہیں کروں گا۔

قبل ازیں ملک محمد احمد خان نے گرفتار رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے تاکہ وہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

شیخ امتیاز کو کچھ عرصہ قبل لاہور پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا اور اپوزیشن نے اسپیکر کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیے: جنرل باجوہ ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے، ان کی خواہش تھی ساحر شمشاد مرزا آرمی چیف بنیں، ملک احمد خان

تاہم امتیاز شیخ کو جمعے کو پروڈکشن آرڈر پر پولیس وین میں پنجاب اسمبلی پہنچے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں کہا تھا کہ وہ اولڈ بلڈنگ میں سیکریٹری کے کمرے میں چلے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ