بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثرہ عوام کو خوراک کی فراہمی کے لیے 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، خشک سالی کے باعث براعظم افریقہ کے جنوبی علاقوں میں اس بار فصلوں کی پیداوار نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں؟

زمبابوے کی حکومت نے اپنے عوام کی بھوک مٹانے کے لیے 200 ہاتھیوں کو قربان کرنے کی تصدیق کی ہے۔ زمبابوے میں 1988 کے بعد پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ہاتھیوں کو ذبح کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہاتھی افریقہ کے جنوبی ممالک زمبابوے، زیمبیا، بوسٹوانا، انگولا اور نمیبیا میں پائے جاتے ہیں جہاں ان کی تعداد 2 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاکھوں برس قبل معدوم ہوجانے والے ہاتھی کا ’تازہ گوشت‘ کیسے تیار ہوا؟

زمبابوے میں ہاتھیوں کی تعداد 84 ہزار سے زائد ہے جبکہ اس کے نیشنل پارکس میں 55 ہزار ہاتھیوں کو رکھا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کی قربانی سے نیشنل پارکس پر بوجھ کم پڑے گا اور ہاتھیوں کے باعث انسانی ہلاکتوں پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز