کیا شاہد آفریدی جے یو آئی میں شامل ہورہے ہیں؟

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں علامہ راشد سومرو اور علامہ ناصر سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے، اور اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جارہے ہیں کہ کیا شاہد آفریدی جمعیت علما اسلام میں شامل ہونے جارہے ہیں؟

شاہد آفریدی کے قریبی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ سابق کھلاڑی کا مولانا فضل الرحمان سے ایک تعلق ہے، اسی لیے جب جے یو آئی سربراہ کراچی آئے تو شاہد آفریدی ان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے جہاں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جب وی نیوز نے پوچھا کہ کیا شاہد آفریدی جے یو آئی میں شامل ہورہے ہیں؟ تو بتایا گیا کہ ایسا کوئی پلان مدِنظر نہیں ہے، یہ محض ایک ملاقات تھی جس میں کئی موضوعات زیرِ بحث آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیزا بنائے گا روبوٹ یا انسان؟ مہنگے تجربات کے بعد مشینی پیزا کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ