اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر ساتھی اداکار اذان اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔ لاہور کی سیشن عدالت نے آج نازش جہانگیر کی عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت بھی خارج کردی ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کردی، اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ نازش جہانگیر کے خلاف اداکار اذان اسود ہارون نے مقدمہ درج کروایا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم سے شادی کے سوال پر نازش جہانگیر کے دل کی بات منہ پر آگئی

پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2ماہ کے لیے لی اور واپس نہیں کی۔

ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے 25لاکھ روپے بھی واپس نہیں کیے اور نہ گاڑی واپس کی۔ تاہم، عدالت نے اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانت خارج کردی۔

واضح رہے عدالت نے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم